رائیونڈ میں نشے کی عادی خاتون جنسی زیادتی کا شکار ملزمان گرفتار

خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایس پی صدر

(فوٹو فائل)

رائیونڈ میں ملزمان نے منشیات کی عادی خاتون کو نشے کا لالچ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے متصل رائیونڈ میں درندہ صفت ملزمان نے جنسی ہوس کی خاطر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ قصور کی رہائشی خاتون نشے کی عادی کی جسے ملزمان نشے کا لالچ دیکر لاہور لائے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رائیونڈ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
Load Next Story