ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی مشاورت سےتقرری ہوئی،کیا پی ٹی آئی نےغیر آئینی کام کیاتھا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک September 19, 2022
پی ٹی آئی کی مشاورت سےتقرری ہوئی،کیا پی ٹی آئی نےغیر آئینی کام کیاتھا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی تعیناتی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل نے دلائل دیے کہ نثار درانی کی تعیناتی آرٹیکل 216 کی خلاف ورزی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ تقرری آئینی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہوئی اسی طرح ہی ہٹایا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کی پارٹی بھی اس وقت تعیناتی میں شامل تھی، پی ٹی آئی کی مشاورت سےتقرری ہوئی،کیا پی ٹی آئی نےغیر آئینی کام کیاتھا؟۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبر الیکشن کمیشن سندھ کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں