پھر سے جوان کیسے ہوگئیں مداح شگفتہ اعجاز کی تصاویر دیکھ کر دنگ رہ گئے

آپ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں


ویب ڈیسک September 19, 2022
شگفتہ اعجاز کی ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کا نیا فوٹو شوٹ دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ورسٹائل اداکارہ شگفتہ اعجاز کی چند حیران کر دینے والی ٹرانسفارمیشن کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

ان تصاویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ 4 بیٹیوں کی 51 سالہ والدہ اور اداکارہ اس میں کسی 25 سالہ نوجوان لڑکی جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔


ان تصاویر میں اداکارہ نے بولڈ انداز اپنایا ہوا ہے جس میں انہیں سفید شرٹ اور پینٹ جبکہ دوسری تصاویر میں آسمانی ڈینم شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


A post shared by Akif Ilyas (@akifilyasofficial)


مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی ناقابل یقین تبدیلی پر ان کے اسٹائلٹ عاقف الیاس کو خوب سراہ رہے ہیں۔





سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے انہیں حیران کر دیا ہے وہ شگفتہ اعجاز نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ لگ رہی ہیں۔

Netizens Mesmerized Over Shagufta Ijaz's Unbelievable Transformation

Netizens Mesmerized Over Shagufta Ijaz's Unbelievable Transformation

Netizens Mesmerized Over Shagufta Ijaz's Unbelievable Transformation

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں