پشاور میں لڑکی کو قتل کرکے لاش جلانے والا ملزم گرفتار

ملزم مقتولہ کا بہنوئی نکلا، جو سالی کا رشتہ چھوٹے بھائی حمزہ سے کرنا چاہتا تھا


ویب ڈیسک September 19, 2022
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں نوجوان لڑکی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش جلانے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ملزم نے 24 سالہ لڑکی کو قتل کرکے لاش کو نذر آتش کردیا تھا، جس کا مقدمہ درج ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کرنے والا ملزم مقتولہ کا بہنوئی ہے جس نے رشتے سے انکار کر اپنی سالی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سمیع اللہ اپنے چھوٹے بھائی حمزہ سے اپنی سالی کا رشتہ کروانا چاہتا تھا لیکن کچھ روز قبل ہی مقتولہ کا رشتہ کسی اور سے پکہ ہوگیا۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ملزم نے مقتولہ کو مدرسے سے لیا اور گاڑی میں ساتھ لے لیا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کے مطابق قاتل بہنوئی کی سالی سے تکرار ہوئی تو اس نے مقتولہ پر فائرنگ کی اور پھر گلا دبایا، بعدازاں لاش کو نذر آتش کرکے مسخ کرنے کی کوشش کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزم نے لاش کو جھاڑیوں میں چھپا دیا۔

مزید پڑھیں : پشاور میں لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش جلادی گئی

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے دواگون خیل کے علاقے میں دو روز قبل اسرار نامی شخص کی بیٹی لاپتہ ہوئی تھی، جس کی مسخ شدہ لاش بڈھ بیر خوڑ میں قبرستان سے ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں