سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا

شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک September 19, 2022
(فوٹو : فائل)

سرکاری آٹا کی تقسیم کے دوران غریب شہری ٹرک کے نیچے آگیا جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبر پختون خوا میں بھی آٹا کا بحران جاری ہے جس سے نمٹںے کے لیے سرکاری سطح پر کم نرخوں پر آٹا کی فراہمی جاری ہے۔

پشاور کے علاقے رنگ روڈ کبوتر چوک میں آٹا کی تقسیم جاری تھی کہ دھکم پیل کے دوران شہری آٹا تقسیم کرنے والے ٹرک کے نیچے آگیا۔ اطلاعات کے مطابق شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل متھرا میں بھی آٹے کی تقسیم پر ہنگامہ آرائی ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے