چین میں کورونا بس قرنطینہ سینٹر جاتے ہوئے حادثے کا شکار 27 مریض ہلاک

کورونا کے 50 مریضوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس ہائی وے پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی


ویب ڈیسک September 19, 2022
چین میں کوروبا مریضوںکی بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی؛ فوٹو ٖ: فائل

چین میں کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس خطرناک موڑ پر بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 27 مریض ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوئیژو میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 50 کے قریب مریضوں کو ایک بڑی مسافر کوچ میں شہر سے دور قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کورونا مریضوں سے بھری بس ہائی وے پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ حادثے میں مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے تباہ حال بس سے 27 لاشیں نکالیں جب کہ 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

حادثے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر صارفین نے حکومت کی ''زیرو کووڈ'' پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ بے جا سختی اور عجلت نے کئی انسانوں کی جان لے لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں