غیرملکی کمپنی کی طرف سے سیلاب متاثرین میں 1ٹن چائے تقسیم

ایکاٹیرا نے 10 لاکھ سیلاب زدگان میں 100ٹن چائے تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا


September 19, 2022
فوٹو: فائل

چائے بنانے والے غیرملکی کمپنی ایکاٹیرا(ekaterra) نے سیلاب زدگان میں1 ٹن چائے تقسیم کردی ہے ۔

غیرملکی کمپنی ایکاٹیرا نے تباہ کُن سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے 10 لاکھ خاندانوں کے لیے 100 ٹن چائے کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔

سیلاب متاثرین میں چائے کی تقسیم انڈس اسپتال، دی سٹیز ن فاؤنڈیشن، الخدمت فاؤنڈیشن، روشن اکیڈمی اورکمپنی کی اپنی شراکت داراین جی اوزکے ذریعے کی گئی۔

صدر اور جنرل منیجر پاکستان ایکاٹیرا فرحین سلمان عامر کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ "اگر" کا نہیں بلکہ "کب" کا ہے کہ ہم کب تک اپنی ماں جیسی سرزمین کے ساتھ ہونے والی ماحولیاتی بدسلوکی کے نتائج برداشت کرتے رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ہم قدرت سے کچھ لینے سے زیادہ اُسے دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

واضح رہے کے پاکستان میں گرین ہاؤسز گیسز کا اخراج دنیا کے 1 فیصد سے بھی کم ہے اس کے باوجود پاکستان شدید ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 1,527 افراد زخمی اور 1,033 افراد وفات پاچُکے ہیں،محتاط اندازے کے مطابق 33 لاکھ افراد اس سے متاثر ہُوئے اور 10 لاکھ خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

سیلاب کے نتیجے میں 218,000 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے اور 500,000 کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، سیلاب سے 750,000 سے زائد مویشی لقمہ اجل بن چکے ہیں اور تقریباََ 20 لاکھ ایکڑرقبے پر محیط فصل مکمل تباہ ہوچکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں