حمیرا علی کی بے عزتی پر رؤف لالہ کو رئیلٹی شو سے نکالنے کا مطالبہ

کامیڈین رؤف لالہ کو فنکارہ حمیرا علی کی توہین پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔


ویب ڈیسک September 19, 2022
شو کے میزبان عدنان صدیقی کو بھی رؤف لالہ کا طرف دار قرار دیا جارہا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے نجی چینل کے شو میں کامیڈین رؤف لالہ کو فنکارہ حمیرا علی کی بے عزتی پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

رئیلٹی شو 'تماشہ گھر' کی نئی قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رؤف لالہ حمیرا کو چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ وہ ایک عورت کہلائے جانے کے لائق بھی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کامیڈین کے ریمارکس کو سخت توہین آمیز قرار دیتے ہوئے انہیں شو سے فوری طور پر باہر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صارفین نے شو کے میزبان عدنان صدیقی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں رؤف لالہ کا طرف دار قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |