اسمارٹ فون سے جسم میں آکسیجن کی مقدار معلوم کرنے والی ایپ
دورانِ آزمائش دیکھا گیا کہ اسمارٹ فون خون میں موجود 70 فیصد تک آکسیجن کی سطح کی نشان دہی کرسکتا ہے
دمے سے لے کر کوویڈ-19 تک متعدد کیفیات ایسی ہیں جن میں خون میں آکسیجن کی موجودگی کے متعلق پیمائش بار بار کی جاتی ہے۔فی الحال یہ پیمائشیں پَلس آکسی میٹر سے لی جاتی ہیں اگرچہ بعض اوقات یہ ٹیسٹ کے عمل کو پیچیدہ بناسکتا ہے۔
اس عمل کو آسان بنانے کی امید میں سائنس دانوں نے ایک اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے جس میں فون کا کیمرا اور فلیش استعمال کرتے ہوئے خون میں موجود آکسیجن کی سطح کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے محققین نے دورانِ آزمائش دِکھایا کہ اسمارٹ فون خون میں موجود 70 فی صد تک آکسیجن کی سطح کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ یہ وہ کم مقدار ہے جس کی نشان دہی کے قابل ایک پَلس آکسی میٹر کو ہو چاہیئے۔
نئے بنائے گئے طریقہ کار میں صارف کو ویڈیو بنانے سے قبل اپنی انگلی اسمارٹ فون کے کیمرا اور فلیش پر رکھنی ہوتی ہے۔ جس کے بعد ڈِیپ لرننگ ایلگورتھم فوٹیج کی مدد سے خون میں آکسیجن کی سطح کا پتہ لگاتا ہے۔
ایپلی کیشن کی آزمائش کے لیے محققین نے 20 سے 34 سال کے درمیان چھ شرکاء کا انتخاب کیا۔
ہر فرد اپنی ہاتھ کی ایک انگلی میں آکسی میٹر پہنا اور پھر اسی ہاتھ کی دوسری انگلی اسمارٹ فون کے کیمرا اور فلیش پر رکھ دی۔
تحقیق کے سینئر مصنف ایڈورڈ وینگ کا کہنا تھا کہ کیمرا ویڈیو ریکارڈ کرتا ہے۔ ہر بار جب آپ کا دل دھڑکتا ہے، تازہ خون اس حصے سے گزرتا ہے جو فلیش کی وجہ سے روشن ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیمرا یہ ریکارڈ کرتا ہے کہ خون فلیش میں سے نکلنے والی روشنی کو پیمائش کیے گئے تینوں چینلز یعنی سرخ، ہرے اور نیلے میں کتنا جذب کرتا ہے۔ بعد ازاں حاصل ہونے والی انتہائی سطح کی پیشمائشوں کو ڈِپ لرننگ ماڈل میں ڈالا جاتا ہے۔
15 منٹ کے دورانیے میں ہر فرد نے آکسیجن اور نائیٹروجن کے مصنوعی ماحول میں سانس لیا تاکہ آہستہ آہستہ ان کی آکسیجن کی سطح کم ہوجائے۔
جس کے بعد اسمارٹ فوننے آکسیجن کی سطح کی درست نشان دہی کی۔