پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز میں اسپائیڈر کیم استعمال نہیں ہوگا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز کے میچز کیلیے اسپائیڈر کیم نصب کیا گیا تھا


Sports Reporter September 19, 2022
فوٹو : اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نصب کیا جانے والا اسپائیڈر کیم تیکنیکی وجوہات کی بنا پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز کے میچز کے لیے اسپائیڈر کیم نصب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں اسپائیڈر کیم کا استعمال پی ایس ایل میں کیا جاتا رہا ہے۔

پاکستان انگلینڈ سیریز میں اسپائیڈر کیم کو استعمال کرنے کے لیے تیکنیکی ٹیم خصوصی طور پر کراچی پہنچی تھی۔

جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اس نظام میں 30 سے زائد ہائی ریزولوشن کیمرے، اسپائیڈر کیم، ڈرون، ہاک آئی، 4-6 سلو موشن کیمرے اور دو الٹرا موشن کیمرے زیر استعمال تھے۔

واضح رہے کہ سات میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل منگل کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں