کراچی پڑوسی سے گفتگو کا الزام جرگے کے فیصلے پر خاتون کے بال کاٹ دیے گئے

پولیس نے شوہر اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا، جرگے میں شامل افراد کی تلاش شروع


Staff Reporter September 20, 2022
خاتون سے اس کی شیر خوار بچی بھی چھین لی گئی، (فوٹو فائل)

سکھن کے علاقے میں شوہر نے بیوی پر پڑوسی نوجوان سے موبائل فون پر بات کرنے کا الزام لگا کر جرگہ بلالیا جس میں سزا کے طور پر اس کی بیوی اور لڑکے کے آدھے سر کے بال کاٹ دیے گئے۔

الزام عائد کیے جانے کے بعد خاتون سے اس کی شیر خوار بچی بھی چھین لی گئی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون سکینہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے داماد ایوب اور اس کے والد کو گرفتار کر کے چھینی گئی بچی ماں کے حوالے کر دی۔

پولیس نے جرگے میں فیصلہ دینے والے اور اس میں شامل دیگر افراد کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق اس نے اپنی بیٹی کی شادی ایوب سے 3 سال قبل کی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں