ہندوتوا پالیسی مودی سرکار کشمیری طلبہ کو زبردستی بھجن پڑھنے پر مجبور کرنے لگی

اسکول کے طلبا سے زبردستی بھجن پڑھوانے میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اہلکار بھی شامل تھے


ویب ڈیسک September 20, 2022
طلبا کے والدین نے زبردستی بجھن پڑھوانے پر شدید احتجاج کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کی نئی مثال قائم کردی۔ اسکول کے طلبا اور باحجاب طالبات سے زبردستی ہندوؤں کا مذہبی ترانہ پڑھوا دیا۔

جنوبی کشمیر میں قائم ایک اسکول کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کے ٹیچرز باحجاب طالبات اور طلبا کو زبردستی بھجن پڑھوا رہے ہیں۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ زبردستی بھجن پڑھوانے پر طلبا کے والدین نے شدید احتجاج کیا۔



کشمیری طلبا اور طالبات کو زبردستی بھجن پڑھوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ذمہ دار افراد کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں