میکا سنگھ کی تقریب میں پرفارمنساسٹیج گرنے سے دلہن بے ہوش

بھارتی گلوکار نے آخری گیت کے دوران مہمانوں کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جس پرحادثہ ہوگیا


Qaiser Iftikhar March 20, 2014
بھارتی گلوکار نے آخری گیت کے دوران مہمانوں کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی جس پرحادثہ ہوگیا ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی گلوکارمیکا سنگھ کی رسم حنا میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج گرنے سے دلہن بے ہوش ہوگئی۔

بچوں سمیت متعدد مہمان معمولی زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب لاہورکی ایک معروف کاروباری شخصیت کی صاحبزادی کی رسم حنامیں لائیوپرفارم کرتے ہوئے اپنے مقبول گیت سنائے جن پرحاضرین جھومتے رہے۔انھوں نے جونہی اپنی پرفارمنس کاآخری گیت ''موجاں ای موجاں '' شروع کیا اور مہمانوں کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی توکچھ دیربعد ہی اسٹیج گر گیا۔ تاہم کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوسکا لیکن کچھ مہمان اوربچے معمولی زخمی ہوئے۔ جن کوطبی امداد بھی دلوائی گئی۔ اس حادثہ کودیکھتے ہوئے دلہن بھی بے ہوش ہوگئی۔

دوسری جانب بھارتی روانگی سے قبل ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے گلوکارمیکاسنگھ کا کہنا تھا کہ رونما ہونیوالے حادثے کا بہت افسوس ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت پیار ملاتیسر ی بار پاکستان آیا ہوں۔ پاکستانی گلوکاروں کو انڈیا میں بہت پیار اور عزت دی جاتی ہے ۔کراچی بھی جاچکا ہوں ،اور مجھے کراچی میں سیکیورٹی لینے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم کو انڈیا میں گائیکی کا بھگوان مانتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں