سندھ میں پیپلز پارٹی کے وزرا کا جوتوں سے استقبال ہو رہا ہے شیخ رشید

عمران خان بہانہ تھا، اپنےکیسز ختم کرانا تھا، لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسےgrillکیا گیا


ویب ڈیسک September 20, 2022
پی ڈی ایم ہی نہیں، ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وزرا کا استقبال جوتوں سے کیا جا رہا ہے۔

 



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اوراسےgrillکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ہی نہیں، ن اور پی پی پی میں بھی رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جو سیلابی ریلےسےبچ گئےہیں وہ وبائی ریلےمیں پھنس گئے۔سندھ میں پی پی پی کے وزرا کا استقبال جوتوں سےہورہا ہے۔نہ باہرسے امداد آئی،نہ اندرسےپیشرفت ہوئی۔عمران خان بہانہ تھا، اپنےکیسز ختم کراناتھا۔

شیخ رشید کا ایک دوسرے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ آقاؤں نےغلاموں سےکام لےکرانہیں نکال دیناہے۔آٹا، بجلی اور پٹرول ان کی ضمانت ضبط اورسیاست ختم کردےگا۔حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70غیرآئینی وزرا میں سے 20 بےمحکمہ ہیں۔آج ہائی کورٹ میں ان کے خلاف رِٹ دائرکروں گا۔سپریم کورٹ سےنیب ترمیم کالعدم،اوورسیزکوووٹ کاحق ملےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں