چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے چین

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں اعلی سطح کے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا


ویب ڈیسک September 20, 2022
پاکستان نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے،چینی وزیرخارجہ:فوٹو:سوشل میڈیا

چین نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔



چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں