کے الیکٹرک کی نیپرا میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے کمی کی درخواست

نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا


ویب ڈیسک September 20, 2022
نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا (فوٹوؒ ٹوئٹر)

کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گا، کے الیکٹرک نے آگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دی ہے۔

مزید پڑھیں: فیول ایڈجسٹمنٹ معاف نہیں، مؤخر کیا، اکتوبر تا مارچ وصول کریں گے، وزیر توانائی

قبل ازیں وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

خرم دستگیر نے کہا تھا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں