سیلاب متاثرین کیلیے رکھیBISP کی رقم ہیک ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں


این این آئی September 20, 2022
وفاقی وزیر وچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ فوٹو : فائل

سیلاب متاثرین کیلیے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔

سیلاب متاثرین کیلیے رکھی گئی رقم کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف سامنے آیا جس کے بعد وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ایف آئی اے کو تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں لیکن جلد مجرموں تک پہنچیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں