مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج

رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرمیں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں


ویب ڈیسک September 20, 2022
رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرمیں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف اور پی ٹی وی حکام کے خلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ، لیگی رہنما میاں جاوید لطیف اور پی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف پی ٹی آئی کارکن رحمان اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کیخلاف پنجاب میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

پولیس کے مطابق رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آرمیں مختلف نوعیت کی 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 14 ستمبر کو پی ٹی وی نشر ایک پریس کانفرنس نشر کی گئی، جسے مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے ایماء پر سرکاری ٹی وی پر چلایا گیا۔

پی ٹی وی حکام سہیل علی، شاہرہ شاہد نے سیاق وسباق سے ہٹ کر عمران خان کی تقاریر کے ایڈیٹڈ کلپس چلائے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے