ریشم نے تنقید کے بعد گلی محلوں کی صفائی کرنے کی ٹھان لی ویڈیو وائرل
ویڈیو میں اداکارہ کو سڑک پر پڑا کوڑا کرکٹ صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
گزشتہ دنوں دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے سڑکوں کی صاف صفائی شروع کردی۔
اداکارہ ریشم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سڑک کنارے پڑے گندگی کے ڈھیر کی صفائی کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ 'پچھلے دنوں میں نے بہت کچھ سیکھا جس کے لیے میں ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا جنہوں نے میری رہنمائی کرنے اور میری اصلاح کرنے کی کوشش کی، پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنا چاہیے'۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ' میں نے گلی محلوں میں پھیلے کوڑے کی صفائی کرنے میں پہل کی ہے، میرا خیال ہے کہ مجھ سے ملنے والی تکلیف کے بعد میرا یہ عمل سب کو راحت دے گا، آئیے پاکستان کو صاف ستھرا بنائیں، یہ میرے لیے اور ہم سب کے لیے ایک نئی شروعات ہے'۔
اداکار احسن خان نے ریشم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے یہ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ 'یاد رہے یہ کچرا ریشم نے نہیں پھینکا'۔
ریشم کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ ریشم کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے اور صارفین اداکارہ کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ریشم سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اندرون ِ پنجاب دورے پر گئی ہوئیں تھیں جہاں انہوں نے دریا میں مچھلیوں کو کھانا ڈالتے ہوئے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں پھینک دی تھیں۔
جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت شنیرا اکرم نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم ریشم نے بعد میں اس پر سب سے معافی مانگ لی تھی۔