سندھ حکومت صوبے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں خریدنے کی خواہاں

بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں وفاق سے نہیں چل رہیں تو سندھ حکومت کی مہارت کہاں ہے؟، پیر صابر شاہ

سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے، سیکرٹری نجکاری ڈویژن (فوٹو فائل)

سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کمیٹی کے سامنے سیکرٹری نجکاری ڈویژن ڈاکٹر ارم خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اپنے صوبے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو خریدنے میں دلچسپی ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

رُکن کمیٹی پیر صابر شاہ نے سندھ حکومت کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دینے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر سندھ نے قیمت بھی کم دی تو اس کی درست بولی کیسے ممکن بنائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں وفاق سے نہیں چل رہیں تو سندھ حکومت کی مہارت کہاں ہے؟۔
Load Next Story