باپ کی فائرنگ سے بیٹی اپنے دیور سمیت قتل

فائرنگ کے دوران پسند کی شادی کرنے والا لڑکا عدم موجودگی کے باعث محفوظ رہا

فوٹو فائل

بھکر میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی سمیت سسرالیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر بھکر میں سنگ دل باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی سمیت سسرالیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر بیٹی اور دیور ہلاک ہوگئے۔


ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں تین خواتی اور دو مرد شامل ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران پسند کی شادی کرنے والا لڑکا عدم موجودگی کے باعث محفوظ رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس حکام نے پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ورثاء کے سپرد کردی گئیں ہیں۔
Load Next Story