انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

انجیلینا اس سے قبل بھی 2005 میں زلزلہ متاثرین اور 2010 میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچیں تھیں

امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی(فائل فوٹو)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا تھا کہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔
Load Next Story