میکسیکو میں 76 شدت کے زلزلے میں اسپتال سمیت کئی عمارتیں منہدم ہلاکتیں
اسپتال، رہائشی عمارت اور ایک جیم کو شدید نقصان پہنچا اور شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا
میکسیکو میں 7.6 شدت کے زلزلے سے جنوبی علاقہ لرز اُٹھا اور شہری خوف زدہ ہوکر گھروں، دفتروں سے نکل کر میدانی علاقے میں بھاگ کھڑے ہوئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو کے بندرگاہی شہر مانزنیلو میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے ایک اسپتال، رہائشی عمارت اور جیم کو شدید نقصان پہنچا۔ جیم کی اوپری منزل کا حصہ گرنے سے دو افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔ کھمبے، درخت، ہورڈنگز گرنے سمیت مختلف واقعات میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
زلزلے سے متاثرہ عمارتوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 10 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے کے بعد سمندر میں 3 سے 9 فٹ بلند لہریں پیدا ہوئی جس پر امریکی ادارے نے سونامی وارننگ جاری کر دی۔ شہریوں کو ساحلی علاقے کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ مچھیروں کو سمندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔