رحیم یار خان میں 8 سالہ بچی اغوا اورتشدد کے بعد قتل

چند روز قبل بااثر زمینداروں سے گٹر کے مسئلے پر تکرار ہوئی تھی، والد


ویب ڈیسک September 20, 2022
چار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں،پولیس :فوٹو:فائل

رحیم یار خان میں 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے تھانہ آب حیات کے علاقے میں 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 4 ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بچی کے والد کا موقف ہے کہ گزشتہ روز بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ چند دن قبل بااثر زمینداروں سے راستے میں گٹر بنانے کے تنازع پر تکرار ہوئی تھی جس کی وجہ سے بچی کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |