تھر سانحے کی ذمے دار سندھ حکومت ہے ایاز لطیف پلیجو

کراچی میں امن کیلیے متحارب گروپوں کے پاس جانے کو تیار ہوں، میڈیا سے گفتگو

کراچی میں امن کیلیے متحارب گروپوں کے پاس جانے کو تیار ہوں، میڈیا سے گفتگو. فوٹو: فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تھر سانحے کی ذمے دار سندھ حکومت ہے۔


سانحے کے بعد کم ازکم3 متعلقہ وزیروں کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے امداد کا اعلان کیا ہے تاہم وہ تھری باشندوں کو امداد کے ساتھ ساتھ روزگار بھی فراہم کریں۔ ایاز پلیجو نے کہا کہ ان کی کوششوں سے لیاری میں امن آرہا ہے جبکہ وہ کراچی میں امن کے لیے بھی تمام متحارب گروپوں کے پاس جانے کو تیا ر ہیں۔ مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، سنی تحریک و دیگر مذہبی جماعتیں اور قوم پرست تنظیموں کو سندھ میں مستقل امن کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے اگر پیپلز پارٹی کوئی کردار ادا کرے گی تو وہ ان کا ساتھ دیں گے، تاہم میر مرتضی بھٹو اور بشیر خان قریشی سمیت سندھ کے دیگر شہداء کے خون کا حساب ابھی تک نہیں ہوا۔ پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کا سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ دریں اثناء عوامی تحریک کے سربراہ کی قیادت میں محبت سندھ ریلی نکالی گئی۔
Load Next Story