الیکشن کمیشن کے روبرو پیش نہ ہونے پر عمران خان اور محمود خان کو دوبارہ نوٹس

الیکشن کمیشن نے چارسدہ جلسے میں شرکت پر عمران خان اور محمود خان کو آج طلب کیا تھا


ویب ڈیسک September 20, 2022
(فوٹو : فائل)

الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والے عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کو دوبارہ نوٹس بھیج دیا۔ نوٹس الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہونے پر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 23 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

طلبی کے باوجود عمران خان پیش نہ ہوئے تاہم وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے اور انہوں نے کمیشن سے پیشی کے لیے وقت مانگ لیا جس پر الیکشن کمیشن نے انہیں بھی 23 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارسدہ جلسے میں شرکت پر تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو آج طلب کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں