اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس41300 کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گرگیا
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 299.68پوائنٹس کی کمی سے 41220.91پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں299.68پوائنٹس کمی ہوئی ہے، جس کے باعث 100 انڈیکس نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کی غیریقینی معاشی و سیاسی صورت حال سے دلبرداشتہ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی اور ڈالر کی مسلسل دوڑ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی۔ جس سے انڈیکس کی 41500, 41400 اور 41300پوائنٹس کی مزید تین سطحیں بھی گرگئیں۔
منگل کے دن ابتدائی اوقات میں 123 پوائنٹس کی تیزی ہوئی جو چند لمحوں بعد 443پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر مخصوص شعبوں میں دوبارہ خریداری بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 299.68پوائنٹس کی کمی سے 41220.91پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 155.58 پوائنٹس کی کمی سے 15447.48 پر بند ہوا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.64فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 15کروڑ 65لاکھ 74ہزار 427 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 322 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 95 کے بھاؤ میں اضافہ 204 کے داموں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے دوران جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں سفائر فائبر کے بھاؤ 75.06روپے بڑھکر 1075.88 روپے اور پریمئیم ٹیکسٹائل کے بھاؤ 15روپے بڑھکر 799 روپے ہوگئے جبکہ سفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ 70.51 روپے گھٹ کر 1020.50روپے اور فیصل اسپننگ کے بھاؤ 30.60روپے گھٹ کر 408.40روپے ہوگئے۔
حصص مارکیٹ میں مندی کے سبب 63.35فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 58 ارب 59 کروڑ 5 لاکھ 67 ہزار 564 روپے ڈوب گئے۔