مجھے عامر خان کے گھر میں قید رکھا گیا تھا فیصل خان کا دعویٰ

فیصل خان نے بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کی پیشکش سے بھی انکار کردیا ہے۔

2007 میں فیصل خان نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک قانونی جنگ بھی لڑی تھی۔ فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک بار انہیں عامر خان کے گھر میں قید کردیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کی پیشکش سے انکار کردیا ہے۔

فیصل خان کا کہنا تھا کہ شو میں لوگوں کو قید کردیا جاتا ہے اور ان کو قید ہونا پسند نہیں ہے، ایک مرتبہ ان کو عامر خان کے گھر میں بھی قید کردیا گیا تھا۔


انسٹاگرام کی پوسٹ میں فیصل خان نے لکھا کہ آج وہ بہت خوش ہیں، ان کے پاس دو پروگرام کی آفر آئی ہیں، ایک بگ باس میں شرکت اور دوسری ایک ویب سیریل کا حصہ بننے کی اور انہوں نے بگ باس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کبھی بیمار نہیں ہوئے اور ان کے بارے میں غلط خبریں پھیلائی گئیں تھیں اور ان کو ایسی دوائیاں دی گئی جن کی انہیں ضرورت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 2007 میں فیصل خان نے اپنے خاندان کے ساتھ ایک قانونی جنگ بھی لڑی تھی۔

 
Load Next Story