پاک انگلینڈ ٹی ٹی سیریز برطانوی ہائی کمشنر کا دونوں ٹیموں کی حمایت کا اعلان
تین سال قبل پاکستان آمد پر عہد کیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، کرسچن ٹرنر
پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی سیریز میں دونوں ٹیموں کی حمایت کا اعلان کردیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرپاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بہت تاریخی دن ہے،انگلینڈ کی ٹیم سترہ سال بعد پاکستان آئی ہے، ہم نے اس موقع کے لیے گزشتہ تین سال بہت کام کیا،امید ہے سیریز تاریخی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بطور سفارت کار دونوں ٹیموں کو سپورٹ کر رہا ہوں، انہوں نے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم، وقار یونس سمیت دیگر کمٹٹیٹرز سے بھی ملاقات کی۔

کرسٹن ٹرنر نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ کہا کہ تین سال قبل پاکستان آمد پر عہد کیا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ واپس پاکستان آئے گی، سترہ سال کا انتظار اور تین سال پرانا وعدہ آج پورا ہوگیا، جس کی مجھے اور پوری پاکستانی قوم کو بہت خوشی ہے، یہ سب ممکن بنانے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ حالیہ ہفتے پاکستان اوربرطانیہ دونوں کے لئے سخت گزرے، برطانیہ میں ملکہ دوم کی موت اور پاکستان میں سیلاب سے مشکل صورتحال پیدا ہوئی۔