ایک پہیے والی سائیکل پر تقریباً 50 کلومیٹر سفر کا ریکارڈ

ان کا طے کیا گیا فاصلہ گزشتہ ریکارڈ یعنی 19.31 کلومیٹر کے دُگنے سے زیادہ ہے

(تصویر: یوٹیوب)

امریکا میں ایک شخص نے ایک پہیے والی سائیکل پر کرتب دِکھتاتے ہوئے 49.47 کلومیٹر کا سفر طے کرکے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔


امریکی ریاست آئیڈوہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوِڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے تقریباً 250 گینیز عالمی ریکارڈ توڑ چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کی کوشش کے لیے اپنی ایک پہیے والی سائیکل سے 20 اِنچ والا پہیہ نکال کر 36 انچ کا پہیہ لگا کر سائیکل کو اپ گریڈ کیا۔



ان کا کہنا تھا کہ جب آپ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں تو بہتر ہوتا ہے کہ پہیہ بڑا ہو۔


انہوں نے کہا کہ کرتب دِکھاتے ہوئے طویل فاصلہ طے کرنے کی آفیشل کوشش سے قبل انہوں نے تقریباً ساڑھے پانچ سال تک کڑی محنت کی۔


ڈیوڈ رش نے ٹریک کے 123 چکر لگائے، جو 49.47 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے۔ اسی دوران کرتب دِکھاتے ہوئے ان سے ایک غلطی ہوئی اور ان کی کوشش وہیں اختتام پزیر ہوئی۔


ان کا طے کیا گیا فاصلہ گزشتہ ریکارڈ یعنی 19.31 کلومیٹر کے دُگنے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے 28.96 کلومیٹر کے غیر مصدقہ ریکارڈ کو بھی زیر کیا۔

Load Next Story