کراچی میں مسلح افراد کی ناکہ لگا کر متعدد شہریوں سے لوٹ مار
ملزمان نے جس دیدہ دلیری اور بے خوفی سے کارروائی کی انہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا کوئی خوف نہیں، شہری
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا سمن آباد میں ملزمان نے ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ لیا۔
مسلح افراد نے سمن آباد کی مصروف سڑک پر ناکہ لگا کر بلا خوف و خطر شہریوں سے لوٹ مار کی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں دو مسلح ملزمان کو ایک موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو روکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس پر وہ اپنی قیمتی اشیا بچانے کے لیے موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگا اور اپنی جان بھی بچائی۔ اسی دوران گلی سے گزرنے والے دوسرے موٹر سائیکل سوار کو روکا اور بائیک چھینی تو مسلح افراد موٹر سائیکل اسٹارٹ نہیں کرسکے۔
ملزمان نے نوجوان سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا لوٹیں، اسی اثنا میں ایک اور موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان پہنچے تو ملزمان نے انھیں بھی لوٹا، تیسرا موٹر سائیکل سوار پہنچا تو اسے بھی لوٹا اور اس کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران ایک خاتون بھی وہاں سے گزر رہی تھی ملزمان نے انھیں بھی اسلحہ دکھا کر خوفزدہ کردیا اور خاتون کو بھی لوٹنا چاہا تاہم ان کے پاس سے کوئی قیمتی چیز نہ مل سکی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان جس دیدہ دلیری سے واردات کررہے تھے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انھیں پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے کسی بھی ادارے کا کوئی خوف نہیں تھا۔ واردات کے دوران ایک رکشا گزرا اور راہ گیر خواتین بھی گلی سے گزریں لیکن ملزمان نے اپنا ہدف موٹرسائیکل سواروں کو بنایا۔