
میچ میں ففٹی جڑ کر انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والےایلکس ہیلز نےنیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد ٹیم میں واپس آکر اچھی کارکردگی دکھانے پر خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سینیر کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں جونئیر کرکٹرز کے ساتھ یہ فتح شاندار رہی، پی ایس ایل میں کھیلنے کا تجربہ کام آیا۔
مزید پڑھیں: جو بری نیت سے ٹیم کےلیے بات کررہے ہیں اللہ انہیں ذلیل کریگا، محمد رضوان
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اسپیشل وقت ہے ،ٹیم میں واپس آکر اسکور کرکے بہت اچھا لگا، اچھے بولنگ اٹیک کے سامنے رنز کرنے سے اعتماد ملتا ہے، میں نے پاکستان میں کافی وقت گزارا ہے، اس جگہ سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں۔
ایلکس ہیلزکا کہنا تھا کہ کراچی کے شائقین کے سامنے کھیلنے میں بہت مزہ آیا،میچ میں ان کا رویہ بہت شاندار تھا، تماشائی لطف اندوز ہونے کے ساتھ بہت ہلہ گلہ اور شور کر رہے تھے ،میں نے پاور پلے میں پاکستانی بولرز کو چارج کرنے کی کوشش کی،بدقسمتی سے شروع میں باونڈریز نہیں ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنا تجربے سے دوسرے کھلاڑیوں کو سکھانے کی کوشش کر رہا ہوں،نوجوان ٹیم کے ساتھ میچ جیتنا کافی اچھا ہے،امید ہے کہ اچھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔