ورلڈ ٹی 20 بھارت سے میچ آسان نہیں ہوگا مصباح الحق

دھونی الیون سے مقابلے میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، مصباح الحق


Sports Reporter March 20, 2014
دھونی الیون سے مقابلے میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، ٹیسٹ قائد۔ فوٹو: فائل

TRIPOLI: پاکستان ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹونٹی20 ورلڈ کپ میں کامیابی کے کیلیے تمام پلیئرز کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹوئنٹی20 ٹیم کا کمبی نیشن دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی اہلیت رکھتا ہے ، کھلاڑیوں کو انفرادی کھیل کی بجائے ٹیم ورک پر زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کنڈیشنز قومی ٹیم کیلیے آئیڈیل ہیں، پلیئرز کو دبائو سے آزاد ہوکر بڑا اسکور کرنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود بھارتی ٹیم مضبوط ہے اور دھونی کی بھارتی اسکواڈ میں شمولیت سے پاکستان کوٹف ٹاسک ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھونی نے ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ان سے مقابلے کیلیے بہتر حکمت عملی کیساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہے، میچ کے دن بہتر کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہی فتح حاصل کریگی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ ساتھ آسٹریلین ٹیم بھی پاکستان کیلیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے لہذا ہمیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہتری پیدا کرتے ایونٹ میں آگے بڑھنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں