ملک میں کورونا کے مزید 52کیسز رپورٹ 73 مریضوں کی حالت تشویشناک

24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43 فی صد رہی، کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں ہوئی


ویب ڈیسک September 21, 2022
24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے (فوٹو فائل)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 52 کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ 73 مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 



قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار 77 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 52 افراد کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق 73 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہوکر 0.43 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مہلک وبا کے باعث کوئی ہلاکت بھی رپورٹ نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں