اب فیل طلباء بھی امپرومنٹ کا امتحان دے سکیں گے

وفاقی تعلیمی بورڈ نے تمام مضامین میں پاس ہونے کی شرط ختم کردی


ویب ڈیسک September 21, 2022
(فوٹو: ٹائٹر) وفاقی تعلیمی بورڈ نے تمام مضامین میں پاس ہونے کی شرط ختم کردی

وفاقی تعلیمی بورڈ نے امپرومنٹ کے لیے تمام مضامین میں پاس ہونے کی شرط ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلباء فیل مضامین کے ساتھ امپرومنٹ کیلئے پاس مضامین کے امتحانات بھی دے سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ نے ترمیم کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے بورڈ آف گورنرز سے منظوری لی جائے گی۔

قبل ازیں وفاقی تعلیمی بورڈ کے قوانین کے مطابق تمام مضامین میں پاس طلباء ہی امپرومنٹ امتحان دے سکتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں