سپریم کورٹ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

سابق لیگی رہنما ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلیے 2015ء میں درخواستیں دائر کیں تھیں


ویب ڈیسک September 21, 2022
عدالت نے غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر درخواستیں خارج کیں (فوٹو فائل)

عدالت عظمیٰ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں معاملہ غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگ کے سابق رہنما ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کے لیے 2015ء میں درخواستیں دائر کیں تھیں۔ دوران سماعت وکیل حامد خان نے عدالت کو بتایا کہ استعفوں کا معاملہ 2013ء کی اسمبلی سے متعلق ہے۔ 2013 کی اسمبلی معیاد 2018ء میں ختم ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پھر تو یہ معاملہ ہی غیر مؤثر ہوگیا۔ عدالت نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں