معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو طویل علالت کے بعد چل بسے

58 سالہ کامیڈین اداکار راجوشری واستو کو دِل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا


ویب ڈیسک September 21, 2022
راجو 1980 کی دہائی کے آخر سے شوبز انڈسٹری سے منسلک تھے(فائل فوٹو)

بھارتی ٹی ویژن اور فلموں کے معروف کامیڈین اداکار راجو شری واستو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

58 سالہ کامیڈین اداکار راجوشری واستو کو دِل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ ایک ماہ کی طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ہیں۔

وہ جِم میں ورزش کرتے ہوئے اچانک گِر گئے تھے طبیعت بگڑنے پرراجوشری واستو کو دہلی کے مقامی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھاجہاں اُسی دن ان کی انجیو پلاسٹی بھی کی گئی تھی۔

تاہم طویل علالت کے بعد آج لیجنڈری کامیڈین انتقال کر گئے، ان کی موت پر سونو سود اور اجے دیوگن سمیت بھارتی انڈسٹری کے کئی نامور اداکار افسوس کا اظہار کر رہے ہیں، راجوشری واستو بھارت کے سب سے کامیاب اِسٹینڈ اپ کامیڈین میں سے ایک تھے۔




یاد رہے کہ راجو نے 1980 کی دہائی کے آخر سے شوبز انڈسٹری سے منسلک تھے تاہم ''گریٹ انڈین لافٹر چیلنج" کے پہلے سیزن میں حصہ لینے کے بعد اِن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد وہ کئی فلموں میں بھی لیڈ نگ کردار ادا کرتے نظر آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں