نارووال اسپورٹس کمپلیکس تاخیر پر خرچ ہونے والی رقم عمران نیازی ادا کرے

جھوٹ سچ ثابت کرنے کے لیے کروڑوں روپے برباد کیے گئے، احسن اقبال


ویب ڈیسک September 21, 2022
(فوٹو: فائل) جھوٹ سچ ثابت کرنے کے لیے کروڑوں روپے برباد کیے گئے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تاخیر پر خرچ ہونے والی اضافی رقم عمران نیازی ادا کرے، جھوٹ سچ ثابت کرنے کے لیے کروڑوں روپے برباد کیے گئے۔

نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمے سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جھوٹے ریفرنس پر ہمارے خاندان ووٹرز کو ہراساں کیا گیا، میرے خلاف کیس عمران خان کی خواہش پر بنایا گیا، وہ ہماری آوازیں خاموش کروانا چاہتا تھا۔

انہوں نے چیئرمین نیب پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہے ہیں، عدالت نے تسلیم کیا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہا ہے، آج نیب نے تسلیم کرلیا ہے کہ ریفرنس میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ؛ اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم

احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ایک شخص ملک میں چور ڈاکو جی فلم چلارہا ہے، مجھ پر جلسوں میں چور چور کے نعرے لگوائے گئے، عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ ن اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اسپورٹس کمپلیکس پر کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں