مسلم لیگ ن نے شہباز گِل کو قانونی نوٹس بھجوادیا
جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے والے بھی 62، 63 کی زد میں آتے ہیں، رانا مشہود
پاکستان مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔
لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود سمیت دیگر رہنماؤں نے ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وکلاء نے شاہد خاقان عباسی پر بھارتی کمپنی کو فنڈنگ دینے کا الزام عائد کرنے پر شہباز گِل کو قانونی نوٹس بھجوادیا ہے، ہم ان کا ہر جھوٹ ان کے منہ پر ماریں گے اور ان کو عدالتوں میں لایا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر بیانیہ بنانے والے بھی 62، 63 کی زد میں آتے ہیں، شہباز گل میں ذرا سی بھی شرم ہے تو ہمارے قانونی نوٹس کا جواب قوم کے سامنے رکھیں۔ ہم نے توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کے ثبوت سامنے رکھے ہیں۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں جھوٹ کی بنیاد پر ایک بیانیہ بنارہا ہے، 21 سال میں قوم کو جھوٹ بولنا، بدتمیزی سکھائی گئی، دشمنوں والا کام پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں نے کیا۔
لیگی رہنماؤں نے عدالتوں سے اپیل کی کہ ان کیسوں کا سمری ٹرائل کرتے ہوئے فوری فیصلے دئیے جائیں۔