راولپنڈی میں ڈینگی ٹیم پر مسلح شخص نے فائرنگ کردی
گھر میں موجود شخص نے اسپرے کرنے سے منع کیا، ٹیم کے اصرار پر فائرنگ کردی
تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ڈھوک امام دین میں ڈینگی ٹیم پر ایک شخص نے فائرنگ کردی، جسے چند گھنٹوں بعد تلاش کے بعد گرفتار کرلیا گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈینگی ورکرز گھر میں اسپرے کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر میں موجود شخص نے اسپرے کرنے سے منع کیا اور ٹیم کی جانب سے اصرار کرنے پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی۔ ڈینگی ورکرز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔بعد ازاں حکام کی جانب سے نوٹس لیے جانے پر صدر بیرونی پولیس نے ملزم عنصر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔
ڈینگی ٹیم کے کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مزاحمت کرنے کے واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار سے مزاحمت ناقابل برداشت ہے۔ فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔