جونئیر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن 6 اکتوبر سے شروع ہوگا

افتتاحی میچ میں گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز مدمقابل ہوں گے


ویب ڈیسک September 21, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) افتتاحی میچ میں گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز مدمقابل ہوں گے

پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کا افتتاحی ایڈیشن 6 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ میں گوجرانوالہ جائنٹس اور مردان واریئرز مدمقابل ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

اسی طرح ڈبل ہیڈر میں پہلا میچ ساڑھے 3 اور دوسرا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 21 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جونئیر لیگ کے مینٹورز کتنا پیسہ کمائیں گے؟

پی جے ایل کے فائنل سمیت تمام میچز 19 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

قبل ازیں چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا جونئیر لیگ کے حوالے سے کہنا تھا کہ سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کریں گے جبکہ دیگر کرکٹرز کرکٹرز لیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پی جے ایل کے ایمبیسڈرز بھی ہوں گے، جو اپنے تجربے اور علم کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لیگ کی پذیرائی کا سبب بنیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں