تیسرا آپشن زیرغور مشرف اپریل تک باہر چلے جائیں گے شیخ رشید
حکمراں پٹرول، بجلی، گیس ، آٹا، حج سستے کردیں تو آج بھی استعفیٰ دینے کیلیے تیار ہوں
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے سب سے پہلے قوم کو ڈالرز کے بارے میں بتایا تھا ،میں آج بھی استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں اگر یہ پٹرول ، بجلی، گیس ، آٹا، حج کے کرائے اور گھی کی قیمتوں میں کمی کردیں، پرویزمشرف کے بارے میں تیسرا آپشن زیرغور ہے وہ اپریل تک باہر چلے جائینگے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں نے اس وقت قوم کو ڈیڑھ ارب ڈالرز کے بارے میں آگاہ کیا جب یہ کچھ اور بتارہے تھے۔ ہم کرایے کے لوگ ہیں ہم مجبوریوں کو خریدتے اور بیچتے ہیں۔ میں کسی کی جوتی کے برابر بھی نہیں مگر میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ میں اپوزیشن کروں گا اور وہ میں کررہاہوں۔ میں آج بھی اسحق ڈارکو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ جعلی ڈیٹادے رہے ہیں اور اس طرح کے جعلی ڈیٹا دینے میں وہ ماہر ہیں اگر واقعی سچ کہہ رہے ہیں تو ڈالر سے منسلک اشیاکی قیمتیں کم کردیں۔
میں نے صرف ان کی دم پر ایک پائوں رکھا ہے اور تمام لوگ میرے پیچھے پڑگئے ہیں ابھی بہت سی انفارمیشنز آنی ہیں اس لیے میں یہ نہیں بتا سکتا کہ ڈالرزکی حقیقت مجھے کس نے بتائی۔ مولانا فضل الرحمن اور مولانا سمیع الحق ایک پیچ پر نہیں ہیں۔فوج نے حکومت کوبتایا ہے کہ وہ برف میں مذاکرات کے لیے کہیں گے اور برف کے بعد ان کے مذاکرات ناکام ہوجائیں گے آپ اپنا پورا زورلگالیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ 2014 پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اگر حکومت نے معاملات کو سنبھال لیا تو ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی خونیں حادثہ ہوگیا تو ملک کا بہت نقصان ہوگا۔