آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کہاں کھیلا جائے گا نام سامنے آگیا

رینکنگ میں آستریلیا کا پہلا جبکہ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے


ویب ڈیسک September 21, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) رینکنگ میں آستریلیا کا پہلا جبکہ پاکستان کا پانچواں نمبر ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2023 کا فائنل اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ اوول کا تاریخی کرکٹ گراؤنڈ اگلے سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔

اسی طرح سال 2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میزبانی کے فرائض لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم کو سونپے گئے ہیں۔

قبل ازیں پہلا ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا، جہاں کیوی ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، جنوبی افریقہ کا دوسرا، سری لنکا کا تیسرا، بھارت کا چوتھا جبکہ پاکستان پانچویں پوزیش پر موجود ہے۔

ٹیموں کی رینکنگ لنک پر کلک کرکے حاصل کریں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں