مولانا حنیف جالندھری پنجاب قرآن بورڈ کے نئے چیئرمین تعینات

مولانا راغب نعیمی کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا


آصف محمود September 21, 2022
فائل فوٹو

متحدہ علماء بورڈ کے بعد پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا راغب نعیمی کو بھی انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ مولانا حنیف جالندھری کو نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے متحدہ علما بورڈ کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کو انکے عہدے سے ہٹانے کے بعد اب پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔

پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹائے جانے والے ڈاکٹر راغب نعیمی کو حمزہ شہباز شریف کے وزیراعلیٰ بننے کے دوران یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی، اس سے قبل یہ ذمہ داری صاحبزادہ حامد رضا کے پاس تھی جنہیں اب متحدہ علما بورڈ پنجاب کا چیئرمین بنایا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ اور مسلم لیگ ن کے حمایتی ہیں، ان کے نواز شریف خاندان سے فیملی تعلقات ہیں جبکہ وہ پنجاب اوقاف کے ملازم بھی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی جگہ اب وفاق المدارس العربیہ کے سیکریٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری کو نیا چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب تعینات کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں