شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے لوگ کام نہیں دیتے گوری خان کا انکشاف

شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے، گوری خان

(فائل فوٹو)گوری خان جلد ایک رئیلٹی شو ہوسٹ کریں گی

بالی ووڈ کے کنگ خان کی اہلیہ نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رُخ خان کی بیوی ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی کام نہیں ملتا۔

بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور پروڈیوسر گوری خان حال ہی میں مشہور ٹی وی شو 'کافی وِد کرن' میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور اپنے کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ باتیں بتائیں۔


گوری کا کہنا تھا کہ 'شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے'۔

کنگ خان کی اہلیہ نے بتایا کہ 'کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار بھی کر دیتے ہیں'۔


انہوں نے کہا 'جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے اسٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد ان کے خلاف جاتا ہے'۔


خیال رہے کہ گوری خان ایک نئے رئیلٹی شو کے زریعے شوبز کی دنیا میں بطورِ میزبان قدم رکھنے والی ہیں جہاں وہ مشہور اداکاروں اور ہدایتکاروں کے گھر ڈیزائن کریں گی۔


Load Next Story