200 سیلاب متاثرین نے پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی میچ نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا
سیلاب متاثرین کو رہائشی کیمپس سے ایس ایس یو کی خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 200 سیلاب متاثرین نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دیکھا۔
ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن اور پی سی بی کے باہمی تعاون سے منگل کو 200 سیلاب متاثرین نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ براہ راست نیشنل اسٹیڈیم میں دیکھا۔ سیلاب متاثرین کو کراچی میں قائم رہائشی کیمپس سے ایس ایس یو کی خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔
بعد ازاں، متاثرین میں لنچ باکسز بھی تقسیم کیے گئے۔ متاثرین نے سیکیورٹی ڈویژن اور پی سی بی کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہا اور براہ راست میچ سے مَحظوظ ہوئے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ براہ راست میچ دکھانے کا مقصد متاثرین کو خوشی کے چند لمحات فراہم کرنا ہے جو سیلاب کی تباہ کاری کا شکار اپنے گھروں سے دور ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو میچ دکھانے کا عمل آئندہ میچز میں بھی جاری رہے گا۔
سیلاب متاثرین جو میچ دیکھنے کے خواہشمند ہیں وہ درج ذیل نمبر یا اپنے رہائشی کیمپ کے فوکل پرسن سے رابط کرسکتے ہیں۔