بینظیر قتل کیس میں کرزئی سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے تھی بلاول
پاکستانی حکمراں اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے باخبر تھے یا نہیں اس بات کی بھی تحقیق ہونی چاہیے۔
پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو پر حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو حامد کرزئی سے بھی پوچھ گچھ کرنی چاہیے تھی۔
بدھ کو معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کہ افغان صدر حامد کرزئی نے سابق صدر پرویز مشرف کو عسکریت پسندوں کی جانب سے بے نظیر بھٹو کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر حامد کرزئی کو ممکنہ حملے کی خفیہ اطلاعات تھیں تو اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کو ان سے پوچھ گچھ کرنی چاہیے تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکمراں اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی سے باخبر تھے یا نہیں اس بات کی بھی تحقیق ہونی چاہیے۔