کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں مزید تنزلی
بھارتی کھلاڑی سوریا کمار نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔
جاری کر دہ نئی رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سوریا کمار 780 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان 825 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 792 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
واضح ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران بابراعظم 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کے کپتان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی تھی۔
بولنگ کی رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بولر بھی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے البتہ حارث رؤف اپنی بہتر بولنگ کی بدولت 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔