افغانستان ریسٹورینٹ میں زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور13 زخمی

زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک September 21, 2022
تاحال کسی گروپ نے کابل ریٹورینٹ دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت کے ایک ریسٹورینٹ میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورینٹ میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور وہاں افراتفری پھیل گئی۔ طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

امدادی کاموں کے دوران 20 افراد کو اسپتال لایا گیا جہاں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 13 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

طالبان حکام کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکے کی نوعیت واضح نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کی اسپتل منتقلی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔

تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد سے اس قسم کی کارروائیوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے جن کے خلاف طالبان حکومت نے کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت دکھانے والے واحد صوبے پنجشیر میں طالبان اور مزاحمت کاروں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں