پاک انگلینڈ میچ کی گیٹ منی ایک کروڑ 30 لاکھ سیلاب فنڈ میں جمع کرائی جائے گی

رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی

فوٹو : پی سی بی/ٹویٹر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی جوکہ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

پی سی بی نے میچ سے ہونے والی گیٹ منی کی آمدنی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی، عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں، سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔


مزید پڑھیں: پہلے ٹی 20 کی گیٹ منی سیلاب زدگان کو جائے گی

بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو فیصل حسنین نے بھی کراچی کے تماشائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا جبکہ میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے بھی اعزاز ہے، مالی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے گی، مشکل وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔

مزید پڑھیں: سیلاب متاثرین سے یکجہتی؛ قومی ٹیم آج خصوصی شرٹس پہنے گی

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے طور پر خصوصی شرٹس زیب تن کی تھیں۔
Load Next Story